10 جون 2012 - 19:30

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان آج سے سیاچن مسئلے پر دو روزہ مذاکرات کا آغاز ہوگيا ہے۔

ابنا: یہ مذاکرات دونوں ملکوں کے سیکریٹری دفاع کی سطح پر ہورہے ہیں۔ ہندوستان اور پاکستان نے سیاچن مسئلے کو حل کرنے کے لئے ، جس پر دونوں ملکوں کا بے پناہ سرمایہ اور انسانی جانیں ‌ضائع ہوتی ہیں ، متعدد مرتبہ مذاکرات کئے ہیں۔ سیاچن علاقہ سطح زمین سے پندرہ ہزار فٹ اونچائي پر واقع ہے۔ اپریل میں سیاچن میں پاکستان کے ایک سو انتیس فوجی جوان برفانی تودے کے نیچے دب کر جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ اس حادثے میں گيارہ عام شہری بھی مارے گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے ہندوستان کے وزیر اعظم من موہن سنگھ کے ساتھ ملاقات میں سیاچین سے فوجی انخلاء کی تجویز پیش کی تھی۔.......

/169